بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، سلمان صفدر

بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، سلمان صفدر

(ویب ڈیسک) سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ٹھیک ہے۔

سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی۔ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

انہوں نے جیل میں دستیاب سہولتوں اور بانی پی ٹی آئی کی صحت اور مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کل سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ بھی جمع کروائیں گے۔

ملاقات کے بعد سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دی گئی ہے۔رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں۔دیکھ لیں میں تین گھنٹے بعد باہر آیا ہوں۔

سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔

Watch Live Public News