ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی ہے۔

کولمبو میں کھیلےجانے والے میچ میں  امریکا کے کپتان نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امریکا کی جانب سے شیڈ لے وین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہرمیت سنگھ ، محسن اور سوراب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم 158 رنز بنا سکی۔ امریکا کی جانب سے شبھم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ  شایان 49رنز  بنائے۔کمار 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین ، ابرار اور نواز نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہ۔

خیال رہے کہ  پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھو ں شکست ہوئی تھی۔

Watch Live Public News