ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مزید 87 کارکنان کو 24 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 87 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ملزمان کی 24 نومبر کے 6 مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ دھمیال، تھانہ صادق آباد اور تھانہ سٹی میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملوں کے الزامات تھے۔