ویب ڈیسک: چمن اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق چمن ریلوے سٹیشن روڈ پر زور د ھماکہ ہوا ، امدادی ٹیمیں جائے وقع کی طرف روانہ کردی گئیں ہیں، دھماکے سےعلاقہ لرز اٹھا ، سیکورٹی فورسز کی گاڈی گزرنے کے دوران دھماکہ ہواہے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، جائے وقوعہ پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور مزید کسی خطرے کا سدباب کیا جا سکے،دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

