لاس اینجلس  میں لگی آگ سے متعلق مہینوں قبل پیشگوئی کرنیوالے پوڈ کاسٹر کی ویڈیو وائرل

لاس اینجلس  میں لگی آگ سے متعلق مہینوں قبل پیشگوئی کرنیوالے پوڈ کاسٹر کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک )   لاس اینجلس میں لگی آگ کے بارے میں مہینوں قبل خبردار کرنے والے پوڈکاسٹر کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  ۔

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ خوفناک آگ سے کئی مہینے قبل ہی  معروف امریکی بوڈ کاسٹر جوروگن نے پیشگوئی کی تھی جو اب حقیقت بن چکی ہے۔

پوڈکاسٹر  جو روگن نے جولائی 2024 میں اپنے پوڈکاسٹ میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے موضوع پر بات کی تھی۔اس دوران انہوں نے  ایک فائر فائٹر کیساتھ اپنی گفتگو کا ذکر کیا  جس نے آگ کے حوالے سے ایک تباہ کن منظر نامے کی پیشگوئی کی تھی۔

جوروگن نے فائر فائٹر کے الفاظ دہراتے ہوئے بتایا کہ  ایک دن جب ہوا کی سمت درست ہوگی تو کسی جگہ لگنے والی آگ پورے لاس اینجلس شہر کو جلاتے ہوئے سمندر تک پہنچ جائے گی۔ یہ آگ اتنی بڑھ سکتی ہے کہ64 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہزاروں ایکڑ کے رقبے کو جلا سکتی ہے، ایک بار جب یہ شروع ہو جائے  تو یہ اتنی پھیل سکتی ہے کہ اسے بجھانے کے لیے  کچھ نہیں کیا جاسکے گا۔

امریکا کی ایک اخبار کے مطابق  جو روگن نے اس سے  پہلے بھی   اپنے پوڈکاسٹ کی مختلف اقساط کے دوران لاس اینجلس کے جنگلات کے آگ سے متاثر ہونے کے خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ پیشگوئی اب لاس  اینجلس میں لگی آگ کی صورت میں سچ ثابت ہوئی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکام آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں  لیکن  تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو اب امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے جس میں نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Watch Live Public News