پی پی 167 لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب

پی پی 167 لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب
کیپشن: پی پی 167 لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب

ویب ڈیسک: مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر صوبائی حلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی انتخاب مکمل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت فارم 34 جاری کرتے ہوئے انتخاب کی تکمیل کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک محمد شفیع کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا اور حلقے کے عوام کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت پر اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ عوامی فلاح و بہبود کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔

Watch Live Public News