ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
فی تولہ سونا 3700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3172 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 37 ڈالر بڑھ کر 4509 ڈالر ہو گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 465 روپے ہو گئی۔