ویب ڈیسک: اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات ، الیکشن بورڈ نے فاتح امیدواروں کا اعلان کردیا ۔
چوہدری نعیم علی گجر 1214 ووٹ لیکر صدر بن گئے ، نائب صدر کی نشست پر ارم رشید 1405 ووٹ لیکر جیت گئیں ۔
سیکرٹری کی نشست پر خاور دھنیال 1595 ووٹ لیکر کامیاب قرار ، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر فریحہ باجوہ 1228 ووٹ لیکر جیت گئیں ۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران خان کاکڑ 1245 ووٹ لیکر فاتح قرار ، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر درنجف 1188 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
