”فیاض الحسن چوہان کی اصلیت جلد بے نقاب کروں گی“

”فیاض الحسن چوہان کی اصلیت جلد بے نقاب کروں گی“
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹِک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اپنی ویڈیو میں انہوں نے فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کے بارے میں بات کی ہے۔ حریم شاہ نے ان پر تنقید کرنے پر دونوں سیاسی شخصیات کو غلط قرار دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو سیدھے پیغام بھیجتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار نے اظہار خیال کیا کہ جس بھی موقع پر میڈیا نے فیاض الحسن چوہان کے بارے میں پوچھا میں نے انکی تعریف کی کہ فیاض الحسن چوہان ایک خوشگوار فرد ہیں اور ان کے بارے میں کبھی حقیقت نہیں بتائی ۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ وہ فیاض چوہان کا کیرئر ختم نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے مزید کہا مزید کہا ، "فاروق ستار پی سی ہوٹل میں مجھ سے ملنے آئے تھے"ویڈیو پوسٹ کرتے وقت اس نے لکھا ، " فیاض الحسن چوہان # فاروق ستار ٹیڈا اوقات میں رہو۔" ان کی ویڈیوز پر ایک نظر ڈالیں:

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔