انٹر سٹی ٹورنامنٹ، بلوچستان، نادرن اور سدرن پنجاب کے شیڈول کا اعلان

انٹر سٹی ٹورنامنٹ، بلوچستان، نادرن اور سدرن پنجاب کے شیڈول کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ 22-2021 کے لیے مزید تین کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوچز کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ کوچز کا تعلق بلوچستان، نادرن اور سدرن پنجاب سے ہے۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا تبدیل شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی 13 جبکہ نادرن کی 11اور سدرن پنجاب کی 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گذشتہ ہفتے سنٹرل پنجاب کی 19 سندھ کی 17 جبکہ خیبر پختونخوا کی 19 ٹیموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت میچز 24 جولائی سے شروع ہونگے۔تاہم سنٹرل پنجاب، خیبر پختون خواہ اور سندھ کے میچ 16 جولائی سے شروع ہونگے اور نادرن میں میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہو گا۔ ایونٹ کا تبدیل شدہ شیڈول پی سی بی کارپوریٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 93 ٹیموں کے اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور اسکواڈز کی تازہ فہرست بھی پریس ریلیز میں موجود ہے۔ انٹرسٹی ٹورنامنٹ سے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے چار روزہ فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، تین روزہ، پچاس اوورز اور 20 اوورز کے مقابلوں کے لیے ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن22-2021کا آغاز ستمبر سے ہو گا۔ ایونٹ فارمیٹ کے مطابق ایک میچ دو دن میں مکمل ہو گا ایک دن میں 100 اووز ہونگے جس کے لیے سات گھنٹے اور بیس منٹ کا وقت دیا گیا اور دو گھنٹے کا بریک بھی شامل ہو گا۔ پہلی اننگز میں ہر سائیڈ کو 75 اوور تک محدود کیا گیا ہے۔ ایک باؤلر اننگز میں 15 اووز ہی کروا سکے گا۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے 38 کوچز مندرجہ ذیل ہیں. بلوچستان سی سی اے گوادر۔ صابر حیاتان سی سی اے جعفرآباد ۔ عبدالحق سی سی اے خضدار۔ احمر عزیز سی سی اے قلعہ عبد اللہ ۔ سید عرفان اللہ سی سی اے لسبیلہ ۔ برکت علی سی سی اے لورالائی۔ شیر حسن جوگازئی سی سی اے نصیرآباد۔ قمر دین سی سی اے نوشکی سی سی اے پنجگور۔ حمل عبدالوہاب سی سی اے پشین ‘عزیز اللہ خان سی سی اے کوئٹہ۔ ارون لال سی سی اے سبی۔ امان اللہ دیپال سی سی اے تربت ۔ عبدالقدوس نادرن سی سی اے اٹک۔ یاسر علی سی سی اے باغ۔ محمد نعیم سی سی اے چکوال۔ مجاہد حمید سی سی اے گلگت بلتستان۔ اسداللہ ثمر سماری سی سی اے اسلام آباد۔ اسٹیفن جان سی سی اے جہلم ۔ سعد الطاف سی سی اے کوٹلی۔ شعیب احمد منہاس سی سی اے میرپور۔ راحیل مجید سی سی اے مظفرآباد۔ عتیق الرحمن سی سی اے پونچھ ۔ حسیب اعظم سی سی اے راولپنڈی۔ جواد حمید حق سدرن پنجاب سی سی اے بہاولنگر ۔ انصار جاوید سی سی اے بہاولپور۔ ریحان رفیق سی سی اے ڈی جی خان۔ عامر عطا سی سی اے خانیوال۔ مسعود انور سی سی اے لیہ۔ ذکاء الرشید سی سی اے لودھراں - حماد طارق سی سی اے ملتان ۔ محمد سلیم شہزاد سی سی اے مظفر گڑھ ۔ محمد مدثر سی سی اے اوکاڑہ۔ ذوالفقار بابر سی سی اے پاکپتن۔ راجہ ارشاد حیات سی سی اے رحیم یار خان۔ اظہر شفیق سی سی اے راجن پور۔ بلال رانا سی سی اے ساہیوال۔ سلیم الٰہی سی سی اے وہاڑی۔ محمد حنیف کاشف

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔