رستم جنوبی پنجاب، معروف پہلوان کلیم پچار کرنٹ لگنے سے جاں بحق

رستم جنوبی پنجاب، معروف پہلوان کلیم پچار کرنٹ لگنے سے جاں بحق
علی پور ( پبلک نیوز) رستم جنوبی پنجاب و معروف پہلوان کلیم پچار نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق کلیم پچار کی عمر پینتیس سال تھی۔ کلیم پچار پہلوان قومی سطح پر بھی پہلوانی کا مظاہر کر چکے تھے۔ وہ عالمی چیمپئین انعام بٹ کے قریبی ساتھی تھے۔ ان کی محض دوسال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک ماہ قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ کلیم بچار پہلوان مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میر ہزار خان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان کے نامور چمپئن انعام بٹ، سابق ایم این اے جمشید دستی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔