اسرائیل کا خان یونس میں سکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

اسرائیل کا خان یونس میں سکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید
کیپشن: اسرائیل کا خان یونس میں سکول پر حملہ، 25 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک:اسرائیلی فوج کے غزہ میں خان یونس کے ایک سکول پر فضائی حملے میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ سکول پر بمباری کی۔

جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News