ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختیار ہو کر سوچنا چاہیے۔اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے،عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں،معاوضے تک نہیں دیئے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔