پنجاب میں مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پنجاب میں مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: پنجاب میں مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویب ڈیسک: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کا یہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور دیگر ہنگامی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122، واسا اور دیگر محکمے اپنی مشینری اور عملے کو ہر وقت الرٹ رکھیں، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنانے اور عوام کو پیشگی تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جائیں، کیونکہ بارش کے دوران ان کے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔

Watch Live Public News