خانہ کعبہ کو آبِ زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

خانہ کعبہ کو آبِ زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا
کیپشن: خانہ کعبہ کو آبِ زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

ویب ڈیسک: غسلِ کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں منعقد ہوئی، جس میں بیت اللّٰہ کی دیواروں اور فرش کو خاص اہتمام کے ساتھ غسل دیا گیا۔

اس بابرکت موقع پر 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب کا استعمال کرتے ہوئے بیت اللّٰہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا۔ شرکاء نے نہ صرف غسل کے مراحل میں حصہ لیا بلکہ بیت اللہ کے اندر داخل ہو کر نوافل بھی ادا کیے۔

تقریب کے اختتام پر خانہ کعبہ کو خالص عود اور دیگر خوشبودار عرقیات سے معطر کیا گیا، جس سے روحانی فضا اور بھی پُرنور ہو گئی۔

اس باوقار تقریب میں سعودی شاہی خاندان کے اراکین، گورنر مکہ مکرمہ، آئمہ کرام، ممتاز شخصیات، اور مختلف ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔

Watch Live Public News