باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان زیب سمیت دو افراد جاں بحق

 باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان زیب سمیت دو افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ سے  عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی)  کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی  سیکرٹری برائے امور علماء اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد کی تحصیل خار کے ہیڈ کواٹر سے چند قدم کے فاصلے پر شنڈئی موڑ میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان کے ساتھ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شیر زادہ بھی جاں بحق ہوگیا ۔

افسوسناک  واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ڈاکٹر طارق ، شاہ سوار اور عثمان شامل ہیں۔

مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے حوالے سے کمپین کررہے تھے  جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مذمت:

وزیر اعلی علی امین گندا پور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔

 وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور  جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا۔ 

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

Watch Live Public News