ملک میں اگلے 12 گھنٹوں میں بارش، آندھی، طوفان، الرٹ جاری

 ملک میں اگلے 12 گھنٹوں میں بارش، آندھی، طوفان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک:این ڈی ایم اے کا اگلے 12 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کےمطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا, ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشی محتاط رہیں. 

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ، جی بی ڈی ایم اے، اور ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دے دی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر کے ملحقہ علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، زیارت، ڈیرہ بگٹی، سبی، چمن، کویٹہ مستونگ، قلات، سراب، خضدار،آوران اور پنجگور  کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ 

بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں، متعلقہ ادارے حساس علاقوں میں ایمر جنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں۔

عوام سے التماس ہے کہ نالوں، دریاؤں، اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، سیاح حضرات گلیشیئر کے قریبی علاقوں میں جانے، تصاویر بنانے یا ٹریکنگ سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ 

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

Watch Live Public News