وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں میں ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں میں ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت  نے  مختلف وفاقی وزارتوں میں ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ابتدائی طور پر7 وفاقی وزارتوں میں پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کی تعیناتی کا اشتہار جاری کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق  منتخب ہونے والے ایڈوائزرز پالیسی سازی، اصلاحات اور ڈیلیوری پر کام کریں گے۔ابتدائی طور پر پی اے اوز کی 2 سالہ مدت کے لئے خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق  ابتدائی طور پر حکومت پیٹرولیم، پاور، منصوبہ بندی، غذائی تحفظ میں ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کرے گی۔ فنانس، صنعت و پیداوار، ووکیشنل و ٹریننگ سیکٹر میں بھی ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کی جائے گی۔ 

ذرائع   وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ  ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کا مقصد وزارتوں کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔

ذرائع کے مطابق  قبل ازیں ڈویژنز کے پی اے اوز کی زمہ داری متعلقہ وفاقی سیکرٹری کو تفویض کی گئی تھی۔ 

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  ایڈوائزرز کے لئے 20 سالہ تجربہ اور ماسٹرز ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔

Watch Live Public News