بابراعظم وکٹ کیپنگ کرینگے یانہیں؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا وضاحتی بیان

بابراعظم وکٹ کیپنگ کرینگے یانہیں؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا وضاحتی بیان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی میڈیا سے گفتگو، کہا ٹی 20 کرکٹ کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے، بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا، کراچی میں جاری ٹریننگ کیمپ دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا ہے، اسکواڈ میں بہتری کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

  ہیڈ کوچ نے بابراعظم کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں، بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں۔

بابر اعظم بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہا ہے، فخر زمان اور صائم ایوب اوپنر کے آپشنز ہیں، حسن علی ویسٹ انڈیز میں ہمارے ساتھ ہونگے۔

حسن علی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، فاسٹ بولر کی غیر موجودگی میں ہم نے دوسروں کو موقع دیا ہے۔

  ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے، شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، حارث روف انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ ہیں جبکہ سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News