ویب ڈیسک:متوفیہ اداکارہ حمیرا کے بھائی نوید اصغر اور رمضان چھیپا کی سرد خانہ کے باہر میڈیا سے گفتگو، بھائی نوید اصغر نے کہا میڈیا میں غلط بات پیش کی گئی ہے، پولیس سے رابطہ میں رہے اس کے بعد ہم لاہور سے کراچی پہنچے، تحقیقاتی رپوٹ آئیں گی اس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کروائیں گے، مالک مکان نے بھی بہن حمیرا کو پریشان کیاہوا تھا۔
متوفیہ اداکارہ و ماڈل حمیرا کے بھائی نے بتایا کہ جب کوئی میت ہوتی ہے تو پولیس کے حوالے ہوتی ہے ، پچھلے ماہ سے میری پھپو کی حادثاتی موت ہوئی ، جس کی وجہ سے میرے والدین پریشان تھے، میڈیا میں غلط بات پیش کی گئی ہے کہ اہلخانہ میت کو لینے نہیں آرہے، ہماری فیملی چھیپا صاحب کے ساتھ رابطے میں تھی۔
ہم نے کہا ہم پہلے ہی پریشان تھے ،پولیس سے رابطہ میں رہے اس کے بعد ہم لاہور سے کراچی پہنچے، والدین اور بہن بھائیوں کے حوالے سے خبر بے بنیاد تھی۔
بھائی نوید اصغر نے بتایا کہ والدین سے بالکل تعلق صحیح تھا ، حمیرا اصغر اپنی مرضی کی خود مالک تھی، حمیرا ابو کو کہہ دیا کرتی تھی کے میں اپنی سب چیزوں کی خود ذمہ دار ہوں.
ایک سے ڈیڑھ سال سے ہمارا حمیرا سے رابطہ ختم ہوگیا، ہم عموما پوچھتے تھے ناراضگی تھوڑی بہت رہتی تھی، والدین روٹین کے مطابق بچوں سے پوچھتے ہیں،چھیپا سے اداکارہ کی فیملی رابطہ میں ہی تھی۔
حمیرا کا نمبر کئی وقت سے بند جارہا تھا ہم رابطہ کرنے کی کوشش کرتے تھے ، حمیرا کے موبائل فونز آف تھے، ہماری پھوپھی کا اچانک انتقال ہوا ہم پہلے سے ہی سوگ میں تھے ، کسی کی عزت کو اس طرح نہیں ہوا میں اڑنا چاہیے، میڈیا کو سوال کرنے چائیے تھے وہ نہیں کئے گئے؟
متوفیہ کے بھائی نے الزام عائد کرتے کہا مالک مکان نے بھی بہن حمیرا کو پریشان کیاہوا تھا، میڈیا نے جو کردار ادا کرنا تھا وہ نہیں کیا۔
پوسٹ مارٹم دیگر شواہد کے بعد ہی واقعے کا مقدمہ درج کروائیں گے ، تدفین لاہور میں کریں گے ، بہن آزاد خیال تھی مرحومہ کی مغفرت کی دعا کروں گا۔
گھر کا لاک توڑ کر کوئی داخل ہوا بیشتر چیزیں سامنے آسکتی ہیں ، جب تحقیقاتی رپوٹ آئیں گی اس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کروائیں گے ، نہ ہی کوئی مالی ایشو تھا لیکن بظاہر یہ دیکھایا گیا۔