(ویب ڈیسک ) ومبلڈن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، غیر معروف امریکی کھلاڑی اماندا انیسی مووا نے نمبر ون ارینا سیبالینکا کو ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمن سنگلز، رینک 13 امریکی کھلاڑی نے بیلاروسی حریف کو 1-2 سے اپ سیٹ کیا۔ویمن سیمی فائنل، اماندا انیسی مووا کی جیت کا اسکور چھ چار، چار چھ اور چھ چار رہا۔
امریکی کھلاڑی انیسی مووا نے پہلی بار گرینڈ سلم فائنل تک رسائی پا لی۔ ومبلڈن اوپن، چار بار کی گرینڈ سلم چیمپئن نمبر ون ارینا سیبالینکا کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔