چوتھے ٹی 20 میں بھی بھارت کو شکست، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

چوتھے ٹی 20 میں بھی بھارت کو شکست، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی
کیپشن: چوتھے ٹی 20 میں بھی بھارت کو شکست، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

ویب ڈیسک: انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

برسٹول میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم کپتان شریاس آئیر کے سوا کوئی بھی بیٹر انگلینڈ کے بولرز کے سامنے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ شریاس آئیر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔ فل سالٹ نے 59 جبکہ ہیری بروک نے ناقابلِ شکست 79 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی، جہاں بھارتی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News