پاک فوج، ایف سی بلوچستان،پولیس کا "آپریشن شعبان" جاری، مزید 4 خارجی جہنم واصل 

پاک فوج، ایف سی بلوچستان،پولیس کا

(ویب ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 43 ہو گئی ہے۔

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان  کے دوران پہاڑوں میں چھپے خارجیوں کو بھاری ہتھیاروں سے بھی نشانہ بنایا،کارروائی کے دوران  مزید 4 خارجی جہنم واصل ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 43 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی  جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 79 دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News