(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہم سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، ایران کےکہنے پر ہم نے مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایران کی جانب سے میرے قتل کی سازشوں سے متعلق ہدایات چھوڑ دی ، ایران مجھے قتل کی سازش میں کامیاب ہوا تو اسے ہولناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک طویل عرصے سے ان کی ہٹ لسٹ پر ہوں۔اگر مجھے کچھ ہوا تو ایران پر ایسی بمباری ہوگی جو انہوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔مجھے امید ہے آپ لوگ مجھے یاد کریں گے۔
نیور یارک پوسٹ نے پوچھا کہ اسرائیل نے رواں ہفتے امریکی صدر کو قتل کی انٹیلی جنس فراہم کی کیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ نہیں ، اسرائیل کو کچھ نیا نہیں ملا، ایک طویل عرصے سے نمبر ون رہا ہوں۔