چین کی بڑی کامیابی ، پہلی مرتبہ دوبارہ قابل استعمال راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتار لیا

چین کی بڑی کامیابی ، پہلی مرتبہ دوبارہ قابل استعمال راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتار لیا

(ویب ڈیسک ) چین نے پہلی مرتبہ دوبارہ قابل استعمال راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتار نے میں کامیاب ہوگیا۔

چین نے جنوبی صوبہ ہائنان کے وینچانگ خلائی لانچ مرکز سے لانگ مارچ-10B کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کیا گیا۔

پہلی مرتبہ کسی کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی کنٹرولڈ ریکوری بھی کامیابی سے انجام دی گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ کے بوسٹر اور Upper Stage کی علیحدگی کے تقریباً 6 منٹ بعد بوسٹر نے عمودی انداز میں واپسی کی اور سمندر میں موجود ایک آف شور پلیٹ فارم پر کامیابی سے ریکور کیا۔ 

عام طور پر راکٹ کے مختلف حصے پرواز کے دوران ضائع ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے خلائی مشنز کی لاگت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

لیکن راکٹ کے بوسٹر کو دوبارہ استعمال کرنے سے سیٹلائٹ لانچنگ اور خلائی تحقیق کے اخراجات میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ اسپیس ایکس نے دسمبر 2015 میں پہلی بار فالکن 9 راکٹ کو مدار میں پرواز کے بعد کامیابی سے لینڈ کرایا تھا،اسی طرح بلو اوریجن نے نومبر 2025 میں نیو گلین راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کی تھی۔

Watch Live Public News