شاعر احمد فرہاد کےجوڈیشل ریمانڈ میں 24جون تک توسیع

شاعر احمد فرہاد کےجوڈیشل ریمانڈ میں 24جون تک توسیع
کیپشن: شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: مظفر آباد میں گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News