سندیپ لمیچنے ورلڈکپ میں جادو دکھانے کو تیار ، ویزہ مل گیا

سندیپ لمیچنے ورلڈکپ میں جادو دکھانے کو تیار ، ویزہ مل گیا
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمدشکیل خان: نیپالی کرکٹرسندیپ لمیچنے کے  ویزہ کا  معاملہ حل ہو گیا۔۔ سندیپ لمیچنے نیپال کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں جوائن کریں گے۔

نیپا ل کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سندیپ لمیچنے کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ نیپال نے ویسٹ انڈیز میں ساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کےخلاف گروپ میچز کھیلنے ہیں۔

سیکریٹری   کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال پارس کھاڈکا نے جاری ایک بیان میں کہاکہ   سندیپ لمیچنے ویسٹ انڈیز میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔

ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل سندیپ لمیچنے نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ میں آخری دومیچزکےلئے ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم جوائن کر رہاہوں،اپنا  اور کرکٹ سےمحبت کرنے والوں کا خواب پوراکرنے کے لئے پرجوش ہوں۔ سندیپ لمیچنے نے   دعائیں کرنے والے تمام مداحوں کا شکر اداکرتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں تمام  مداحوں کی دعاؤں اور نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

یاد رہے ہے کہ الزامات سے بری ہونے کے باوجود امریکا نے  ورلڈکپ کھیلنے کے لئے  دو بار سندیپ لمیچنے  کا ویزہ مسترد کیا تھا۔ سندیپ لمیچنے ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے امریکا میں  ہونے والے میچز نہیں کھیل سکےتھے۔نیپال کے امریکا میں دو میچز شیڈول تھے ۔

ڈیلاس میں نیدرلینڈزکےخلاف میچ میں نیپال کی ٹیم کو شکست ہوئی تھی جبکہ نیپال کی ٹیم اگلا میچ نیویارک میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد وہ  گروپ کے آخری دو میچز کے لئے ویسٹ انڈیز کا خ کرے گی۔ سندیپ لمیچنے پر لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام تھا۔نیپال کی عدالت نے سندیپ لمیچنے کو تمام الزامات سے بری کر دیا  تھا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔