ہوم اکنامکس یونیورسٹی،ایچ ای سی کےاشتراک سے ویمن والی بال چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب

ہوم اکنامکس یونیورسٹی،ایچ ای سی کےاشتراک سے ویمن والی بال چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب
کیپشن: ہوم اکنامکس یونیورسٹی،ایچ ای سی کےاشتراک سے ویمن والی بال چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب

ویب ڈیسک:(سلیمان چودھری) ہوم اکنامکس یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے ویمن والی بال چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں کے درمیان والی بال کے مقابلہ جات ہوئے، یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم انٹر یونیورسٹیز والی بال چمپیئن شپ کی فاتح قرار پائیں۔والی بال چمپیئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی کی دوسری اور لاہور کالج نے تیسری پوزیشن لی۔

ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی غفور احمد، وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال، فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شہباز نے شرکت کی۔

شائستہ پرویز ملک  کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں خواتین نے بہترین سپورٹس سپرٹ کا مظاہرہ کیا،حکومت خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر کر رہی ہے۔ 

وی سی ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کا کہناہے کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے تحت والی بال چمپیئن شپ کا انعقاد باعث فخر ہے۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر