(ویب ڈیسک) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا میچ ویلز کیساتھ ایمسٹلوین میں کھیلا گیا ۔ ویگنور اسٹیڈیم میں پہلے کوارٹر کے ابتدائی لمحات میں پاکستان کیلئے عبدالرحمان نے گول کیا۔ جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہا۔
دوسرے کوارٹر میں ویلز نے پہلے پنالٹی کارنر اور پھر فیلڈ گول بناکر اپنی برتری کو 1-2 کر دیا۔ ویلز کی یہ برتری دوسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔ تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کیا۔بعد ازاں رانا وحید نے پاکستان کیلئے تیسرا گول کردیا۔
چوتھے کوارٹر میں ویلز نے پنالٹی اسٹروک پر مقابلہ پھر 3-3 گول سے برابر کیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔
خیال رہے کہ گروپ ’’ڈی‘‘ میں پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دی تھی۔ پاکستان اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 اگست کو کھیلے گی۔