ویب ڈیسک: نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر 16 سال بعد عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مقررہ 90 منٹ میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔ اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں فیرن ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے اسپین کو فتح دلائی۔
اسپین نے پورے میچ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گول پر 15 شاٹس لگائے، جبکہ ارجنٹینا کے گول کیپر نے 9 یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔
فائنل سے قبل شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
فیفا کی جانب سے پہلی بار فاتح ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگز بھی دی گئی۔ فاتح ٹیم کو تقریباً 14 ارب پاکستانی روپے جبکہ رنر اپ کو 9 ارب روپے سے زائد انعامی رقم دی گئی۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہاف ٹائم میوزیکل شو پیش کیا گیا، جس میں بی ٹی ایس، جسٹن بیبر، شکیرا اور برنا بوائے نے پرفارم کیا۔
ورلڈ کپ ریکارڈ: برازیل 5 ٹائٹلز کے ساتھ اب بھی سب سے کامیاب ٹیم ہے، جبکہ جرمنی اور اٹلی 4،4 بار، یوراگوئے اور فرانس 2،2 بار عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ اسپین نے 2010 کے بعد دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔