موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق ہوگئے

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق ہوگئے

(ویب ڈیسک ) کلرکہار سالٹ رینج میں گیس باوزر ڈیوائڈر توڑ کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر کھائی میں گرگیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس باوزر کی بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا، گیس باوزر حفاظتی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا۔ گیس باوزر راولپنڈی سے فیصل آباد جارہا تھا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Watch Live Public News