ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  : جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  : جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک)  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو جیت  کیلئے  114 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ  نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

  جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ  کی بیٹنگ  شروعات میں ڈگمگا گئی، اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔

ایسے میں ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو اس مشکل وکٹ پر 100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔ہیزک  کلاسین 46 اور ڈیوڈملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

بنگلادیش کی طرف سے تنظیم حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News