عید قرباں پر بھارت میں مسلم شناخت نشانہ،گاؤ رکھشا کے نام پر ہندوتوا دہشتگردی عروج پر

عید قرباں پر بھارت میں مسلم شناخت نشانہ،گاؤ رکھشا کے نام پر ہندوتوا دہشتگردی عروج پر
کیپشن: مودی راج میں مسلم شناخت جرم،عید قرباں پر بھارت بھر میں گاؤ رکھشکوں کی دہشتگردی عروج پر

ویب ڈیسک: بھارت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گاؤ رکھشا کے نام پر ہندوتوا عناصر کی شدت پسندی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کو صرف مذہبی قربانی کی ادائیگی پر تشدد، گرفتاریوں اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عیدِ قرباں کے موقع پر مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا غنڈو کا راج، مسلم شناخت ہونا ہی سب سے بڑا جرم قرار۔عید کے موقع پر بھی مسلمانوں کو سکون نہ مل سکا، ہندوتوا غنڈے مسلمانوں پر گاؤ رکھشا کے نام پر حملہ آور ہوئے۔

 ٹائمز آف انڈیا  کے مطابق حیدرآباد کے علاقے جلب پلی میں بقر عید کے اگلے دن گاؤ رکھشکوں نے جانوروں کی باقیات لیجانے والی گاڑی کو آگ لگا دی، گاؤ رکھشکوں نے "جے شری رام" کے نعرے لگا کر ڈرائیور پر حملہ کیا، موبائل اور رقم لوٹی جبکہ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا،ریاست کرناٹکا کے شہر کمل نگر میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر ہندوتوا انتہا پسندوں نے احتجاج کر کے دکانیں بند کرائیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دی انڈین ایکسپریس  کے مطابق مدھیہ پردیش میں بقر عید پر  گائے کے بچھڑے کو ذبح کرنے کے الزام میں 7 مسلمان گرفتار، 32 کلو گوشت ضبط کر لیا گیا۔

ڈکن ہیرالڈ  کے مطابق ریاست کرناٹکا کے علاقے بیدر میں گائے ذبح کے الزام پر چار مسلمان گرفتار، ہندوتوا کے دباؤ پر قربانی پر بھی قدغن لگا دی گئی۔

دی ہندوستان ٹائمز  کے مطابق عید الاضحیٰ پر آسام کے پانچ اضلاع میں مویشی ذبح کرنے کے الزام میں 16 سے زائد مسلمان آسام مویشی تحفظ ایکٹ کے تحت گرفتار ہوئے۔

ڈکن ہیرالڈ کے مطابق متھرا میں عیدگاہ کے قریب گوشت کے ٹکڑے ملنے پر ہنگامہ، ہندؤ تنظیموں نے گائے ذبح کا شبہ ظاہر کر کے ایف آئی آر کا مطالبہ کیا۔

انڈین ایکسپریس  کے مطابق اوڑیشہ کے علاقے ترٹول میں جگن ناتھ مندر کے قریب گائے ذبح کرنے کے الزام پر تین مسلمان نوجوان گرفتار ہوئے جبکہ ہندوتوا دباؤ پر پولیس نے فوری ایکشن لے لیا۔اوڑیشہ میں ہی عبرسنگھ گاؤں میں گائے کے نام پر فرقہ وارانہ کشیدگی کے نتیجے میں تین مسلمانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سکرول ان  کے مطابق متھرا میں عیدگاہ کے قریب مبینہ گائے کا گوشت ملنے پر 11 مسلمان گرفتار، بھارتی پولیس کی سخت نگرانی جاری ہے۔

بقرعید پر قربانی کے حق میں بولنے والے کانگریس لیڈر شاہجہان میاں کے گھر پر حملہ، بی جے پی کی انتقامی سیاست بے نقاب ہوگئی۔

انڈین ایکسپریس  کے مطابق جانوروں کے ذبح پر پابندی کی بی جے پی پالیسی پر شاہجہان میاں کی تنقید کے بعد مقدمہ درج، گھر پر حملہ ہوا۔

دی وائر  کے مطابق گائے کے نام پر نفرت انگیز جرائم عروج پر، مودی کی سرکار میں 97 فیصد حملے ہوئے۔

مودی کے زیرِ سرپرستی پولیس کی ریاستی دہشتگردی جبکہ ہندوتوا انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی میں بتدریج اضافہ ہوا،عید قربان پربھارت بھر میں گاؤ رکھشکوں کی دہشتگردی معمول بن چکی ہے جبکہ مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Watch Live Public News