190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: 190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف  اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کردی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

نیب کی استدعا  پر عدالت نے کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی،5جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیرکارروائی کےملتوی ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ 15مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے،17جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو 14سال ،بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزاسنائی گئی تھی۔

Watch Live Public News