ویب ڈیسک: بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہونے لگا۔ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے۔
سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی، نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا ۔
سبرامنیم سوامی نے کہا کہ ’’ امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں‘‘۔ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی۔جج امیت شاہ کیخلاف فیصلہ دینے والا تھا۔
سبرامنیم سوامی کا کہنا تھا کہ امیت شاہ غنڈہ ہے ، بی جے پی میں ایسے مزید مجرمانہ ذہینت کے لو گ بھی موجود ہیں۔ امیت شاہ جیسے لوگوں نے طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔