کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا کھل کرسامنے آگیا

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا کھل کرسامنے آگیا

(ویب ڈیسک )آزادکشمیرکے امن وامان اورہم آہنگی کے درپے شرپسند کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا ہرگزرتے دن کیساتھ واضح ہوتا جارہا ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوجوانوں کو تعلیم سے دوررکھنے کی مذموم سازش افغان طالبان اورفتنہ الہندوستان جیسی  انتہاپسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہکالعدم تنظیم کا  سرغنہ امان آزادکشمیرکے لوگوں کواپنے بچے سکول بھیجنے سے منع کررہا ہے۔ویڈیومیں شرپسند تنظیم کے سرغنہ امان کویہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچوں کوسکول بھیج کرکیا کروگے؟۔

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیرکےلوگوں کوانکے بچے سکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ آزاد کشمیر میں اسکولوں کا بائیکاٹ نوجوانوں کو ریاست مخالف ایجنڈے کا ایندھن بنانے کی مذموم سازش ہے، فتنہ الہندوستان بھی اسی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔

شرپسند کمیٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کے دعووں کے برعکس اپنے بھارتی سرپرستوں کی ایماء پرآزادکشمیرکے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرناچاہتی ہے۔

Watch Live Public News