(ویب ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے کاروبار کے حوالے سے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے لیے بھی رات 9 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی،کریانہ اور گراسری اسٹورز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا ۔ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے.
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال، کلینکس اور میڈیکل لیبارٹریز کو استثنیٰ حاصل ہوگا،فارمیسیز اور میڈیکل سپلائی اسٹورز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، بیکریز، تنور اور دودھ کی دکانوں کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ،جم، اسپورٹس فیسلٹیز اور پیڈل کورٹس بھی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔