بھارت کے  جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ ، دی ٹیلی گراف

بھارت کے  جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ ، دی ٹیلی گراف

(ویب ڈیسک ) دی ٹیلی گراف کے مطابق  گزشتہ ایک برس میں   بھارت نے 10 نئے ایٹمی وارہیڈزبنائے۔

 سپری رپورٹ کے حوالے سے ٹیلی گراف نے  انکشاف کیا کہ   بھارت کا جوہری ذخیرہ 190 وارہیڈز تک پہنچ گیا۔

دی ٹیلی  گراف کا کہنا ہے کہ   سپری رپورٹ کے مطابق بھارت سمندر سے ایٹمی حملے کی صلاحیت کو بڑھا رہاہے۔     بھارت نے جوہری میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی دو آبدوزیں اپنے بحری بیڑے میں شامل کر لی ہیں۔

 دی ٹیلی گراف کے مطابق  بھارتی بحریہ کی آبدوزوں پر آپریشنل طور پر تیار میزائلوں کی تعیناتی شروع ہو چکی ہے۔   بھارت پہلی مرتبہ جوہری وارہیڈز کو فوری استعمال کی حالت میں رکھنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارت کی توجہ زمینی نظام کے ساتھ ساتھ سمندر میں موجود جوہری قوت کو بھی تیزی سے وسعت دینے پر مرکوز ہے۔

دی ٹیلی گراف کا کہنا ہے کہ  سپری رپورٹ کے مطابق بھارت کا جوہری ذخیرہ اب برطانیہ کے برابر سطح تک پہنچ گیا ہے۔   بھارت کی نئی حکمتِ عملی میں آبدوزوں سے جوہری میزائلوں کی آپریشنل تعیناتی کو مرکزی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔ 

 سپری کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان کا ایٹمی ذخیرہ مستحکم رہا۔

Watch Live Public News