عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی

عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی
لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم میں ڈی ایس پی عبدالستار ، ایس پی ندیم ، سب انسپکٹر اور دیگر دو اہلکار شامل ہیں ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرے گی ۔ واضح رہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے یہ حکم دیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے ، عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔