الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابات کیلئے 36 ڈی آر اوز کی تعیناتی کردی گئی ہے ، ڈی آر اوز کو بیوروکریسی سے لیا گیا ہے ، پنجاب میں انتخابات کیلئے 297 آر اوز کی تعیناتی کردی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز بیوروکریسی سے لیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی ہو گئی ہے ، الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی آر او کی تعیناتی کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کردی گئی ہے ۔