(ویب ڈیسک) میر رضا کیس میں عدالتی کمیشن بنانے پر جبران ناصر نے تحفظات کا اظہارکردیا۔میر رضا کے اہلخانہ کو اعتماد میں لیے بغیر کمیشن بنانے پر سوالات اٹھا دیے۔کمیشن کے ٹی او آرز بھی عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جبران ناصر نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔جبران ناصر کا کہنا ہے کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے، پولیس افسران کے مبینہ مجرمانہ کردار کی بھی تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میر رضا کیس میں اہلخانہ کل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، اہلخانہ عدالتی کمیشن کی مخالفت اور جے آئی ٹی کی استدعا کریں گے، پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونی ہے، پولیس رپورٹ پیش ہونے سے پہلے عدالتی کمیشن کا اعلان کیوں کیا گیا؟۔
جبران ناصر نے کہا کہ سندھ حکومت کو پولیس تحقیقات کے نتیجے کا پہلے سے علم تھا؟ ،کیا سندھ حکومت پولیس تحقیقات کے نتائج سے اختلاف کرتی ہے؟ ۔