(ویب ڈیسک ) میر رضا کے اہلِ خانہ نے سندھ حکومت کے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
اہلِ خانہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
ورثاء نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں میڈیا سے پتہ چلا، اعلامیے یا ٹرمز آف ریفرنس کے بارے میں آن بورڈ نہیں لیا گیا، پولیس نے 24 اگست کو رپورٹ جمع کرانی تھی۔
اہل خانہ نے سوال کیا کہ رپورٹ باہر آئے بغیر کمیشن کا فیصلہ کیسے ہوا؟ کیس میں قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے نمائندے شامل کیے جائیں۔
اہل خانہ نے کہا کہ 19 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔
مقتول میررضا کی بہن نے کہا کہ وزیرداخلہ سے فیصلہ نامے کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔