چینی صدر کی آصف زرداری کو صدرپاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدرپاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: چینی صدر کی آصف زرداری کو صدرپاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

ویب ڈیسک:   چینی صدر نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا ہے۔