نوابشاہ:براتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

نوابشاہ:براتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
کیپشن: نوابشاہ:براتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ویب ڈیسک:  قومی شاہراہ بائی پاس پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، قومی شاہراہ بائی پاس پر براتیوں کی وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News