لاہور: چٹیانوالہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیپشن: لاہور: چٹیانوالہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پبلک نیوز: لاہور کے نواحی گاؤں چٹیانوالہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں سیکڑوں لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے اطراف میں چٹیانوالہ اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا۔

طبی کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی موجود تھے، اور اس دوران 1500 سے زائد مریض فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہونے۔ عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔

عوام نے سال بھر دیہی علاقوں میں تواتر سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپس پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔