ملتان سلطانز  کے بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

ملتان سلطانز  کے بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ  میں ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقیم کردی ہے۔

اتوار کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں   عثمان خان 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے اس ایڈیشن کا سب سے بڑا ہدف  دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا گیا۔

عثمان خان نے پی ایس  ایل میں نئی تاریخ رقم کی ہے ، ملتان سلطانز کے عثمان خان پاکستان سپر لیگ کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف بھی عثمان خان نے سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے علاوہ عثمان خان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

کونٹینٹ پروڈیوسر