دوسری بار صدر بننے پر آصف زرداری کیلئے چین سے اہم پیغام آگیا

دوسری بار صدر بننے پر آصف زرداری کیلئے چین سے اہم پیغام آگیا
کیپشن: China and Pak
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے ہیں، آج انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا، دوسری جانب چین کے صدر کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جنپنگ نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ،  اپنے پیغام میں صدر شی جنپنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی تعلقات مثالی اور آہنی ہیں۔

چینی رہنما نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں، پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں قریبی تعلقات کو برقرار رکھا اور اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے خطے کی ترقی کے لیے مزید کام کیا ہے۔

صدر شی جنپنگ نے مزید کہا کہ دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید ہمیت کی حامل ہوگئی۔ 

Watch Live Public News