سعودی عرب میں رمضان کاچاند نظر آگیا

سعودی عرب میں رمضان کاچاند نظر آگیا

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں رمضان کاچاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں رمضان 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 

  رمضان المبارک کا آغاز کل یعنی 11 مارچ بروز پیر سے ہوگا۔حرمین شریفین میں نماز تراویح عشاء کے بعد شروع ہو گی۔ 

دوسری جانب مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔



اس سے قبل سعودی عرب  کی  سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

Watch Live Public News