ویب ڈیسک : آئیفا ایوارڈز 2025 ، فلم ’’ لاپتہ لیڈیز’’ 10 ایوارڈز جیت کرسرفہرست رہی، جبکہ فلم ’’کل’’ نے چار ایوارڈز جیت لئے ۔
آئیفا ایوارڈز کی سلور جوبلی ایڈیشن تقریب جے پور بھارت میں میں منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ خان ، کرینہ کپور اور بالی ووڈ کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔ ہفتہ کو ڈیجیٹل ایوارڈز کے بعد، فلم ایوارڈز اتوار کی رات کو دیے گئے، لاپتا لیڈیز رات کی بڑی فاتح بن کر ابھری۔ کرن راؤ کی فلم نے 10 ایوارڈز جیتے۔
بہترین فلم
لاپتا خواتین
بیسٹ پرفارمنس لیڈنگ رول (مرد)
کارتک آریان ( فلم بھول بھلیاں 3)
بیسٹ پرفارمنس لیڈنگ رول (خواتین)
نیتانشی گوئل ( فلم لاپتا لیڈیز)
کرن راؤ (فلم لاپتا لیڈیز)
بیسٹ پرفارمنس نیگیٹو رول
راگھو جویال (فل قتل)
بیسٹ پرفارمنس اسپورٹنگ رول (خواتین)
جانکی بوڈی والا (فلم شیطان)
بیسٹ پرفارمنس اسپورٹنگ رول (مرد)
روی کشن (فلم لاپتا لیڈیز)
بیسٹ اسٹوری (اصل)
بپلب گوسوامی (فلم لاپتا لیڈیز)
بیسٹ پرفارمنس اڈاپٹڈ
سری رام راگھون، اریجیت بسواس، پوجا لدھا سورتی، اور انوکرتی پانڈے (میری کرسمس)
بہترین ڈائرکٹرڈیبیو
کنال کیمو (مڈگاؤں ایکسپریس)
بہترین ڈیبیو (مرد)
لکشیا لالوانی (کِل)
بہترین ڈیبیو ( خواتین)
پرتیبھا رانتا (لاپتا لیڈیز)
بہترین میوزک ڈائریکٹر
رام سمپت (لاپتا لیڈیز)
بہترین دھن
پرشانت پانڈے (لاپتا لیڈیز)
بہترین گلوکار (مرد)
جوبن نوٹیال (فلم آرٹیکل 370)
بہترین گلوکارہ (خواتین)
شریا گھوشال (فلمبھول بھلیاں 3)
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن
سباش ساہو، بولوئے کمار ڈولوئی، راہول کرپے (کِل)
بہترین اسکرین پلے
سنیہا ڈیسائی (لاپتا لیڈیز)
بہترین مکالمہ
ارجن دھون، آدتیہ دھر، آدتیہ سوہاس جمبھالے، مونال ٹھاکر (آرٹیکل 370)
بہترین ایڈیٹنگ
جبین مرچنٹ (لاپتا لیڈیز)
بہترین سنیماٹوگرافی
رافع محمود (کِل)
بہترین کوریوگرافی
باسکو سیزر (بڈ نیوز سے توبہ توبہ)
بہترین سپیشل ایفیکٹس
ریڈ چلیزVFX ( فلم بھول بھلیاں 3)
ڈیجیٹل کے لئے آئیفا ایوارڈز میں بہترین فلم 'امر سنگھ چمکیلا' قرار پائی۔ اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی امر سنگھ چمکیلا کے امتیاز علی کو ملا۔
سیریز کی کیٹیگری میں' پنچایت' کے تیسرے سیزن کو بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی پنچایت سیزن تھری کے ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا کو ملا۔ بہترین ڈاکیومینٹری سیریز کا ایوارڈ 'یو یو ہنی سنگھ: فیمس' کو دیا گیا۔