تاریخی بگ بین کلاک ٹاور پرفلسطینی پرچم تھامے احتجاج کرنے والا شخص گرفتار

تاریخی بگ بین کلاک ٹاور پرفلسطینی پرچم تھامے احتجاج کرنے والا شخص گرفتار
کیپشن: تاریخی بگ بین کلاک ٹاور پرفلسطینی پرچم تھامے احتجاج کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک: لندن میں پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شہر کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے کے بعد رات گئے اُترا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو آدھی رات کے وقت ایمرجنسی سروسز کے اہلکار کلاک ٹاور پر چڑھے شخص کے اُترنے کے منتظر تھے۔
  پولیس حکام نے بتایا کہ اس شخص کو ’طویل انتظار‘ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

کلاک ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے دن بگ بین سے کئی میٹر اوپر ایک کنارے پر ننگے پاؤں بیٹھے گزارا، یہاں تک کہ ایمرجنسی سروس کے عملے نے اس کو نیچے آںے کے لیے قائل کیا۔

وسطی لندن کے الزبتھ ٹاور کو عام طور پر اپنی گھڑی یا بڑے کلاک کے وجہ سے بگ بین کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ٹاور پر چڑھے شخص کو نیچے اترنے کے لیے قائل کرنے والے مذاکرات کار فائر ٹرک کی لفٹ پر سوار ہوئے تھے اور اس سے بات کرنے کے لیے میگا فون کا استعمال کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں اس شخصیت کو ہوڈی اور بیس بال کی ٹوپی پہنے دکھایا گیا جو کہہ رہا تھا کہ ’میں اپنی شرائط پر نیچے آؤں گا۔‘

پولیس نے ویسٹ منسٹر برج سمیت آس پاس کے علاقے کو بند کر دیا تھا جبکہ پارلیمنٹ کے ایوانوں کی طرف جانے والے افراد کو روک دیا گیا۔

ویسٹ منسٹر پولیس نے بعد میں کہا کہ علاقے کی تمام سڑکیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News